وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج پالیسی کیلئے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تیزکر دیا،

حج پالیسی میں رواں سال کوئی خاطر خواہ تبدیلی کا امکان نہیں

منگل 3 مارچ 2015 20:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزارت مذہبی امور نے رواں سال حج پالیسی کیلئے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تیزکر دیا ہے، کرایوں کے متعلق ائیر لائنز سے رابطے بھی شروع ہیں، لیکن حج پالیسی میں رواں سال کوئی خاطر خواہ تبدیلی کا امکان نہیں ہے ،حج کیلئے کرایوں میں کمی یا بیشی ائیر لائنز کے قائم شدہ کرائیوں پر ہو گی، وزارت مذہبی امور کسی قسم کی رعایت نہیں دے سکتا ،اس حوالے سے معتبر ذرائع کا کہنا تھا کہ حج صرف صاحب استطاعت پر فرض ہے اس لئے لوگوں کے دئیے ہوئے ٹیکسوں کے پیسوں سے حج نہیں ہوتا اس لئے کرایو ں میں کمی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2015کیلئے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تیزی سے جار ی ہے ان اجلاسوں میں حاجیوں کو دی جانے والی سہولیا ت کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے اور حاجیوں کے سعودی عرب میں قیام کے دوران ٹرانسپورٹیشن اور رہائش کے انتظامات کا بھی بغور جائزہ لیا جا رہا ہے حج کیلئے ایئر لائنز سے رابطوں کا آغاز بھی ہو چکا ہے لیکن کرایوں میں کمی کا اختیار صرف ائیر لائنز کوہے تا ہم گز شتہ سال کی نسبت اس سال حج پالیسی میں خاطر خواہ تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :