بھارتی سیکریٹری خارجہ کی اعزاز چودھری ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات،

مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات سمیت باہمی امور پر بات چیت کی گئی

منگل 3 مارچ 2015 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پاکستانی ہم منصب اعزا چودھری ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی ہے ، بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر کی دفتر خارجہ آمد کے موقع پر پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماوٴں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر پاک بھارت مذاکرات کے دو دور ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلووٴں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات سمیت باہمی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سیاچن ، سرکریک ، جموں کشمیر ، اعتماد سازی کے اقدامات ، سکیورٹی اور تجارت سمیت تمام امور بھی زیر بحث آئے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے پہلے دور کے بعد بھارتی ہائی کمیشن گئے۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی الگ الگ ملاقات کی ۔ ۔ اس سے قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے جہاں ان کا پاکستانی حکام نے استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :