شعیب اختر نے بھارت جاکر قومی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑا ڈالا،
ہمارے ایک چیئرمین صاحب کا گٹھنا تو خراب تھا ہی لیکن بعد میں دماغ بھی غائب ہوگیا، شعیب اختر
منگل 3 مارچ 2015 20:08
نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھارتی پروگرام میں قومی کھلاڑیوں سمیت کرکٹ بورڈ کا کا تمسخر اڑا ڈالا۔بھارت کے معروف کامیڈی شو ”کامیڈی نائٹ ود کپل“ میں سابق فاسٹ بالر شعیب اختر جہاں قومی کھلاڑیوں کا تمسخر اڑاتے رہے وہیں انہوں نے کرکٹ بورڈ کے موجودہ اور سابق چیئرمین کو بھی نہ بخشا۔
پروگرام کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 41 سال سے کم عمر کا آج تک کوئی کپتان نہیں ملا، مصباح الحق کی عمر 41 سال جب کہ شاہد آفریدی ابھی تک صرف 32 سال کے ہیں، جب اپنا ہی سکہ کھوٹہ ہوتو دوسرے کو کیا رونا اس موقع پر ہربجن سنگھ اور پروگرام کے میزبان کپل شرما نے بھی آفریدی کا مذاق اڑانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔(جاری ہے)
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ جس عمر میں کھلاڑی ریٹائر ہوتے ہیں ہمارے ہاں اس عمر میں کپتان بن جاتے ہیں اور ہمارا بورڈ کا چیئرمین بھی اس عمر میں بنتا ہے جس عمر میں انسان کو نظر ہی نہیں آتا جب کہ مصباح، یونس اور آفریدی کی عمریں ملا لی جائیں تو پاکستانی ٹیم 150 سال اور چیئرمین سمیت کل عمر 250 سال بن جاتی ہے۔
پی سی بی کے ایک سابق چیئرمین کا ذکر کرتے ہوئے شعیب اختر نہ صرف زبان کنٹرول کرنا بھول گئے بلکہ اپنے جسم پر بھی قابو نہ رکھ سکے اور اسٹیج پر کھڑے ہو کر ان کے چلنے کی نقل اتارنے لگے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ان چیئرمین صاحب کا گٹھنا تو خراب تھا ہی لیکن بعد میں دماغ بھی غائب ہوگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.