مشکل وقت میں جن لوگوں نے ساتھ دیا انکا شکر گزار ہوں،چوہدری محمد یسیٰن

منگل 3 مارچ 2015 20:06

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے خلاف اور افواج پاکستان وحکومت کے حق میں پر امن ریلی کے انعقاد کے سلسلے میں گرفتاری کے موقع پر مشکل وقت میں جن لوگوں نے ساتھ دیا انکا شکر گزار ہوں منگل کے روزسی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن کی طرف سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے عہدیداروں ، اسلام آباد ٹریڈ یونینز کے نمائندگان ،سول سوسائیٹی و دیگر معززین علاقہ کے اعزاز میں پر تکلف ظہرانے کی تقریب لیک ویوپارک میں منعقد ہوئی ،تقریب میں سی ڈی اے مزدور یونین کے صدر اورنگزیب خان ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،سپریم ہیڈصوفی محمود علی ،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ظہور اعوان ،آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان ،مسلم لیگ ق کے رہنماء زبیر احمد خان ،کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے عاطف مغل ،فیضان مدینہ ٹریول اینڈ ٹورز آپریٹرزکے عابد عباسی ،انجمن تاجران ستارہ مارکیٹ کے چوہدری اقبال ،چوہدری ضیاء ،راجہ بشارت ،افضل بگٹی ،مزدور یونین کے عہدیداران حاجی مشتاق احمد شاہد ،راجہ محمد رفیق ،اظہر خان تنولی ،امیر شاہ کاظمی ،ملک اکمل شہزاد ،احمد علی شیرازی ،چوہدری ظفر ،شیخ جاوید ،ملک لطیف سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کے خلاف اور افواج پاکستان وحکومت کے حق میں پر امن ریلی کے انعقاد کے سلسلے میں گرفتاری کے موقع پر مشکل وقت میں جن لوگوں نے سی ڈی اے مزدور یونین سے اظہار یکجہتی اور اپنی محبت کا اظہار کیا اور رات دو بجے تک سخت بارش کے باوجود میری رہائی کا انتظار کرتے رہے ،میں ان تمام ساتھیوں ، حکومت اور انتظامیہ کا بھرپور تعاون کرنے پر تہہ دل سے شکرگزار ہوں،اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے چوہدری محمد یسیٰن کوپھولوں کے گلدستے پیش کیے۔