سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس،

الیکڑورل لاز ترمیمی آرڈیننس 2013اور فیڈرل جو ڈیشل اکیڈمی ترمی آرڈیننس 2014کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 20:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سینیٹر محمد کاظم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوٴس میں منعقد ہوا قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں الیکڑورل لاز ترمیمی آرڈیننس 2013اور فیڈرل جو ڈیشل اکیڈمی ترمی آرڈیننس 2014کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی نے ان آرڈیننس پر مزید غوروحوض اور اسے زیادہ موثر بنانے کیلئے بحث آئندہ اجلاس تک کیلئے موخر کر دی ۔قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز اعتزاز احسن ،ڈاکٹر محمد جہانگیر بدر ،احمد حسن اورمحمد داوٴود خان اچکزئی کے علاوہ سیکریٹری قانون و انصاف کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :