انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرگھٹ گئی، ڈالر 102 روپے کی سطح سے صرف 5 پیسے کی دوری پر،

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کارجحان

منگل 3 مارچ 2015 20:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدرگھٹ گئی جس کے بعد ڈالر 102 روپے کی سطح تک آنے میں صرف 5 پیسے کی دوری پرہے جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کارجحان دیکھاگیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 2 پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 101.88 روپے سے بڑھ کر 101.90 روپے اورقیمت فروخت 101.93 روپے سے بڑھ کر 101.95 روپے ہوگئی اسی طرح 20 پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 101.80 روپے سے بڑھ کر 102 روپے اور قیمت فروخت 102 روپے سے بڑھ کر 102.20 روپے پرجاپہنچی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کی نسبت یورو کی قدر 35 پیسے گھٹ گئی جس کے بعدیورو کی قیمت خرید 114.10 روپے سے کم ہوکر 113.75 روپے اور قیمت فروخت 114.35 روپے سے کم ہوکر 114 ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 156.50 روپے اور قیمت فروخت 156.75 روپے کی سطح پربدستور برقراررہی ۔ فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز 5 پیسے کے اضافے سے یواے ای درہم کی قیمت فروخت 27.85 روپے سے بڑھ کر 27.90 روپے ہوگئی تاہم سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.20 روپے پرمستحکم دیکھی گئی

متعلقہ عنوان :