خیبرپختونخوا میں پولیس کا آپریشن، 18,455 مشتبہ افرادگرفتار

منگل 3 مارچ 2015 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) خیبرپختونخوا میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے غیر قانونی مقیم 4737افغان باشندوں سمیت 18 ہزار 455 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے خیبرپختونخوا پولیس نے صوبے میں سرچ آپریشن کے دوران 18455مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا، جس میں غیر قانونی مقیم 4745 افغان باشندے بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا 4097 بندوقیں اور ایک لاکھ پچیس ہزار پانچ سے 64 کارتوس برآمد کرلئے گئے، آئی جی کے مطابق سرچ آپریشن کیدوران اسکولوں کی سیکیورٹی بھی چیک کی گئی،5361اسکولوں کو ناقص سیکیورٹی پر وارننگ اور 240 کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، لاؤڈ اسپیکر کے غیرضروری استعمال پر تین سو دس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :