حق پرست قیادت ہر سطح پر عوام کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہے ،عبدالوسیم ،شیخ صلاح الدین
منگل 3 مارچ 2015 19:45
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) حق پرست ارکان اسمبلی عبدالوسیم،شیخ صلاح الدین نے قائدتحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر جاری صفائی مہم کے دوران ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ارکان اسمبلی نے نیو کراچی UC 8 میں اپنے ہاتھوں سے جھاڑو لگا کر صفائی مہم میں عملی شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ عوام میں سے ہیں اور عوام کی بہتری کے لئے کسی بھی کام میں آر محسوس نہیں کرتے اس موقع پر عبدالوسیم نے کہا کہ حق پرست قیادت ہر سطح پر عوام کے شانہ بشانہ مصورف عمل ہے شیخ صلاح الدین نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی عوام کو کسی طور تکلیف میں مبتلا دیکھنا نہیں چاہتے یہی وجہ ہے کہ حق پرست قیادت اور ذمہ داران اور کارکنان ہر لمحہ ہر سطح پر عوام کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں ڈپٹی کمشنر سینٹرل ڈاکٹر سیف الرحمن نے کہا کہ بلدیاتی ادارے اپنی ذمہداری ایمانداری سے انجام دے تاکہ عوام کو بہترین شہری سہولیات فراہم کی جاسکیں انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوام کو شہری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ وسطی سید کمال احمد،میونسپل کمشنر کمال مصطفی نے بلدیہ وسطی میں جاری صفائی مہم کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات سے ارکان اسمبلی کو آگاہ کیا انہوں نے مذید کہا کہ صفائی مہم وقتی نہیں بلکے مسلسل رہنے والا عمل ہے سینی ٹیشن کے افسران و کارکنان اپنے علاقوں کو صاف و شفاف بنانے کے لئے کسی قسم کی روکاوٹ کو ملحوظ خاطر نہیں لارہے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.