کراچی ،اولیائے کاملین کی تعلیمات سے مادّہ پرستی کی جگہ روحانیت کو عام کیاجائے، جمعیت علماء پاکستان
منگل 3 مارچ 2015 19:44
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) اولیائے کاملین کی تعلیمات سے مادّہ پرستی کی جگہ روحانیت کو عام کیاجائے، خانقاہوں اور آستانوں کا اصل مقصد اشاعت دین اور خلق خداکی خدمت ہے۔ یہ باتیں نیوکراچی میں سالانہ غوث الاعظم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمدشبیرابوطالب، جے یوپی کراچی کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی اور مولانانسیم الحسن نے کہیں۔
کانفرنس سے بابافخرالدین نورانی، صوفی منورنبی قادری، راشدعطاری ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ معروف ثناء خواں الحاج طاہرقادری، الحاج عمران شیخ عطاری، ذیشان قادری، حافظ جنید قادری ودیگر نے ہدیہء نعت ومنقبت پیش کیااور معروف نقیب محفل سیدعمیر سمیع نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔(جاری ہے)
جے یوپی کے مرکزی رہنمامحمدشبیرابوطالب نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ کا ولی ہمیشہ پابندشریعت ہوتاہے، جس کے کرداروعمل سے سنتّوں کے اتباع کا اندازچھلکتاہے اوراولیاء اللہ کسی کے مال ومتاع سے مرعوب ہونے کے بجائے ہمیشہ ظلم اور جبرکو للکارنے والے ہوتے ہیں ،جوہرحال میں اللہ کے احکامات کی بجاآوری میں مصروف ہوتے ہیں۔
جن کے ہرقول وفعل سے عوام الناس کی بھلائی کا پہلونکلتاہے۔ آج کے دورمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ مادّہ پرستی کا مقابلہ حقیقی روحانیت سے کیاجائے اور شریعت کے احکامات کو بہرصورت نافذکیاجائے۔ جے یوپی کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی نے کہاکہ آج کے نام نہادسجادہ نشین ،بے عمل صاحبزادگان، بے دین کرسی نشین اپنے منصب کی ذمہ داریوں سے غافل ہیں، جن کی غفلت ولاپرواہی سے مسلمانوں کا اجتماعی نقصان ہورہاہے اورنتیجتاً کفرکی طاقتیں تواناہورہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ محراب ومنبر اور خانقاہوں وآستانوں کی آوازآج بھی موٴثر ہے، جس سے ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کے لئے قوم میں بیداری کی لہر پیداکی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء پاکستان نے علماء ومشائخ کو گنبد خضراء کے پرچم تلے متحدکرکے ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ کابیڑااٹھارکھاہے اور ایک دن انشاء اللہ کامیاب ہوکر ملک میں نظام مصطفےٰ ﷺ نافذ کرکے دم لیں گے۔مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.