ٹنڈو الہ یار، متحدہ قومی موومنٹ فرسودہ سیاسی نظام کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے ،آفتاب عالم

منگل 3 مارچ 2015 19:36

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ فرسودہ سیاسی نظام کے خاتمے کے لئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ظلم و زیادتی کے سلسلے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے عوام ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار اراکین زونل کمیٹی آفتاب عالم اور ڈاکٹر رانا راج نے یونٹ پاک سنگھار میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کا مشن و مقصد عوام کو مکمل طور پر با اختیار بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک میں رائج فرسودہ سیاسی نظام کا مکمل خاتمہ کئے بغیر عوام کی مکمل حکمرانی کا خواب شرمندہء تعبیر نہیں ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے اپنی زندگی کے قیمتی سال ملک کی غریب عوام کا مستقبل محفوظ بنانے کی جدوجہد میں صرف کر دئیے ہیں۔ اٹھانوے فیصد غریب اور متوسط طبقے کو حق حکمرانی دلوانے کے لئے قائد تحریک الطاف حسین کی جدوجہد آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور اور آگاہی کا جذبہ بیدار کرنے کے لئے ایم کیوایم اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔ تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ اور روشن مستقبل میسر ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :