ایم اے سال اول و دوم (پرائیویٹ) کے امتحانی فارم 17اپریل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ،ناظم امتحانات جامعہ ارد و

منگل 3 مارچ 2015 19:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)وفاقی اردویونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور کے مطابق ایم اے سال اول و دوم (پرائیویٹ) امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلباء و طالبات امتحانی فارم4 مارچ سے 7اپریل 2015تک متعلقہ بینک سے حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔ طلبا کو ہدایت ہے کہ فارم جمع کرانے سے قبل اسکے ساتھ تعلیمی دستاویزات منسلک کرکے گلشن اقبال کیمپس،ایم ایس سی بلاک(مین گیٹ )پرائیویٹ امتحانی کاؤنٹر اور عبدالحق کیمپس کے پرائیویٹ امتحانی کاؤنٹرسے لازمی تصدیق کرائیں ۔

بغیر تصدیق کے فارم قبول نہیں کئے جائیں گے۔ امتحانی فارم نیشنل بینک، عسکری بینک گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ برانچ اور عسکری بینک بوہرہ پیر روڈبرانچ سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایم اے سال اول و دوم کی امتحانی فیس3ہزار روپے جبکہ فارم کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ امتحانی فارم کے ساتھ رجسٹریشن کارڈ ،شناختی کارڈ کی کاپی اور چار عدد ڈاک کے لفافے مکمل پتہ اور فون نمبر کے ساتھ منسلک کریں۔سال دوم میں شرکت کرنے والے امیدوار گزشتہ ایڈمٹ کارڈ اور مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی بھی منسلک کریں۔ ایم اے کے ناکام امیدوار سال اول اور سال آخر کے امتحانی فارم الگ الگ جمع کروائیں ۔ایسے طلباء جن کی رجسٹریشن2009 کی ہے ان کیلئے امتحانات میں شرکت کا یہ آخری موقع ہے۔