ایف ائی اے پشاور ،ہنگو پولیس کا مشترکہ چھاپہ ،تین سو سے زیاد ہ غیر قانونی سمز ،نمبر خفیہ رکھنے والی ڈیوائس سمیت لیپ ٹاپ و دیگر آلات برآمد

منگل 3 مارچ 2015 19:29

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ایف ائی اے پشاور اور ہنگو پولیس کا مشترکہ چھاپہ تین سو سے زیاد ہ غیر قانونی سمز اور نمبر خفیہ رکھنے والی ڈیوائس سمیت لیپ ٹاپ و دیگر آلات برامد ، ا س حوالے سے انسپکٹر ایف ائی اے پشاور افتخار علی اور سب انسپکٹر ھنگو پولیس مجاھد خان نے بتایا کہ ایف ائی اے نے ایک ماہ قبل سٹ لائٹ کے ذریعے تفتیش شروع کی تھی کہ ھنگو میں غیر قانونی طور پر نمبر خفیہ رکھنے اور فون کرنے کے نمبر کو دوسرا نمبر شو کرنے والا ڈیوائس استعمال ہو رہا ہے جس سے پاکستان کی نجی موبائل کمپنیوں کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اس سے دہشت گردی کا بھی شدید خطرہ ہے انہوں نے نشاندہی کے بعد ھنگو پولیس کے ہمراہ مشترکہ طور پر ھنگو کے علاقہ بہاد ر بانڈہ میں ایک گھر پر چھاپہ لگا یا جہاں پر شاہد خا ن ولد خاور خان مدثر حبیب ولد حنیف خان ساکنان بہادر بانڈہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے غلط نمبر شو کرنے والا ڈیوائس ،تین عدد لیپ ٹاپ ،16*2 ،16عدد گیڈ وی اور 16سائز کے 8عدد گیڈ وی ،ایک سویچ 8فٹ ،تین عدد پی ٹی سی ایل موڈیم ،تین عدد ٹیلی فون سیٹ ،تین سو سے زیادہ غیر رجسٹرڈ موبائل سمز اور دیگر الات برامد کر لئے انہوں نے کہا کہ سائبر سسٹم کے ذریعے اس مشین کو استعمال کیا جا رہا تھا انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔

متعلقہ عنوان :