کراچی، سانحہ عباس ٹاوٴ ن و دیگرسانحات کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جائیں ،متحدہ علماء محاذ
منگل 3 مارچ 2015 19:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) متحد علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی دعوت پر مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں چیئرمین مولانا انتظا ر الحق تھانوی کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے سانحہ عباس ٹاوٴ ن کی دوسری برسی کے موقع پر شیعہ سنی شہداء کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مجرموں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جانے اور انہیں سرعام پھانسی دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اجلاس میں سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکو ل و حیات آباد امام بارگاہ اور سانحہ شکار پور سمیت ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے مقدمات کو بھی فوجی عدالتوں میں چلانے کا مطالبہ کیا ۔مقررین ے کہا کہ دہشت گروں کے خلاف بلا امتیاز رنگ و مسلک کاروائی کی جائے آپریشن کا دائرہ کار پورے ملک میں وسیع کیا جائے ۔(جاری ہے)
کراچی کو اسلحہ سے پاک اور فوج کے حوالے کیا جائے ۔
فرقہ واریت پھیلانے اور دہشت گردی کر نے والے اسلام پاکستان کے دشمن اور استعمار کے ایجنٹ ہیں ۔طالبان و داعش اور امریکی ،اسرائیلی ،بھارتی سازشوں کو کامیا ب نہیں ہونے دیں گے ۔ اجلاس سے مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی ،علامہ مرتضی خان رحمانی ،مفتی فیصل عزیزی ، مطلوب عوان ،لیئق احمد ،علامہ غلام مصطفی رحمانی ،علامہ شاہدین اشرفی ،حافظ سید عاصم بخاری ،حافظ گل نواز ودیگر نے خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.