کراچی، طلبہ آج ملک کے تعلیمی، سماجی اور سیاسی ماحول میں مختلف اہم ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں،علامہ نثار علی اجاگر
منگل 3 مارچ 2015 19:26
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) انجمن طلبہ اسلام ملیر ٹاؤن کے زیر اہتمام سالانہ جلسہ میلا د مصطفیﷺ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ نثار علی اجاگر نے کہا کہ میلاد مصطفیﷺ کے منانے پر امن اور عشق و مستی سے سرشار لوگ ہوتے ہیں، نہ یہ لوگ کسی معاشرتی برائی، نہ کسی ظلم، اور نہ کسی جرم میں ملوث ہوتے ہیں، بلکہ یہ میلاد مصطفیﷺ کو منانے والے اولیاء اللہ سے محبت کرنے والے اور مسلمانوں میں جذنہ ایثار کو کی تعلیم عام کرنے والے ہوتے ہیں، انہوں نے کہا اس وقت دنیا بھرمیں جو کچھ مسلمانوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں وہ اس لئے کہ مسلمان اپنے نبی کریمﷺ سے دور ہوگیا ہے، اور قرآن کریم کی تعلیمات کو یکسر بھلا چکا ہے، سالانہ جلسہ میلاد کی تقریب میں طلبہ کے حوالے سے علامہ نثار علی اجاگر نے کہا کہ انجمن طلبہ اسلام طلبہ و طالبات کے لئے علم و دانش کی اقامت گاہ ہے، انجمن کے زیر سایہ تربیت حاصل کرنے والے طلبہ آج ملک کے تعلیمی، سماجی اور سیاسی ماحول میں مختلف اہم ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں، انجمن طلبہ اسلام ضلع ملیر کے جنر ل سیکرٹری اسامہ مصطفی اعظمی نے کہا ہے کہ انجمن طلبہ اسلام کا پیغام ایک آفاقی پیغام ہے، ہماری دعوت نوجوان طلبہ کے دلوں صحیح اسلامی روح بیدار کرنا ہے جو کہ عشق مصطفیﷺ کی شمع کو فروزاں کئے بغیر نا ممکن ہے، انجمن طلبہ اسلام ملیر اے ون ایریا کے کو آڈینٹر عدیل خان اور میزبان محفل محمد علی نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے شرکاء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
-
خطے کے 9 ممالک کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 10 اعشاریہ98 فیصد بڑھ گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے، امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپے99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
قرآن نذر آتش کرنے والا عراقی سویڈن کے رویے سے مایوس
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے پاکستان سافٹویئر ہاوسز ایسوسی ایشن کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دیدی
-
سوشل میڈیا پر سب سے بڑا چیلنج جعلی خبریں ہیں، وفاقی وزیراطلاعات
-
پاکستان دہشت گردوں، سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، دفترخارجہ
-
یحیی السنورجہاں بھی ہے، ہم زندہ یا مردہ اس تک پہنچیں گے،اسرائیل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.