کراچی، نکاح معاشرتی برائیوں سے بچاتا ہے، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

منگل 3 مارچ 2015 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) نکاح انسان کو معاشرتی برائیوں سے بچاتا ہے۔ اسلام معاشرے میں نکاح کے ذریعے دو خاندان ایک ہوجاتے ہیں۔ مغرب کی مادر پدر آزاد کلچر نے اُن کی تہذیب وتمدن اور خاندانی نظام کو تباہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مسجد قریشاں لانڈھی میں انصار برادری اور جماعت اسلامی کے کارکنان شہزاد انصاری، زاہد انصاری، معروف انصاری اور عادل انصاری کے اجتماعی نکاح کی تقریب سے اپنے خصوصی خطاب میں کہی۔

اس موقع پر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے چاروں دولہا کے نکاح بھی پڑھائے اور نکاح کا خطبہ بھی پڑھا اور دونوں خاندانوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لانڈھی غربی زون جمیل الدین قریشی، سیکریٹری شاہد انصاری، نائب امیر ابراہیم انصاری، جنید انصاری ودیگر ذمہ داران اور دولہا دلہن کے عزیز واقارب بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اسلامی شعائر پر عمل کرکے ہی اُمت مسلمہ دنیا وآخرت میں سرخرو ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :