خضدار ،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام واپڈا کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 3 مارچ 2015 19:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے )خضدار کے زیر اہتمام واپڈا کی نجکاری کے خلاف ڈویژنل چیئرمین عبدالنبی کرخی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ جن پر نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے ڈویژنل چیئرمین عبدالنبی کرخی عبدالستار مری عبدالمالک نوتانی عبدالباقی کرخی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا کی نجکاری کا مقصد نہ صرف واپڈا ملازمین بلکہ پوری قوم کا گلا گھونٹ نے کے مترادف ہے حکومت اس حد تک نا اہل ہوچکی ہے کہ وہ کسی ادارے کو چلانے کے قابل نہیں رہی ہے تاریخ گواہ ہے کہ حکومت نے جس بھی ادارے کو نجکاری میں دیا ہے وہ تباہ و برباد ہوچکا ہے ۔

اب یوں لگ رہاہے کہ حکومت قوم سے روشنی کی نعمت بھی چھیننا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ واپڈا کو نجکاری کی طرف دھکیل رہی ہے ۔ لیکن واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کے ورکرز ایسا کرنے سے حکومت کو کسی بھی صورت میں نہیں دیں گے ۔اور حکومت کی اس پالیسی کی بھر پور مزاحمت کی جائیگی ۔ پورے پاکستان کو جام کرکے رکھ دیں گے ۔ لہذا حکومت واپڈا کو نجکاری میں دینے کے بارے میں سوچے بھی نہیں ۔ مظاہرین نے ممکنہ واپڈا کی نجکاری کے خلاف قرارداد بھی پیش کئے ۔

متعلقہ عنوان :