آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس،

اجلاس میں آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غور، عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریاں کا جامع انداز میں جائزہ لیا ، آئی ایس پی آ ر

منگل 3 مارچ 2015 19:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاک فوج کے کور کمانڈرز نے آپریشن ضرب عضب سمیت ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر غورکرتے ہوئے فوج کی پیشہ ورانہ تیاریاں کا جامع انداز میں جائزہ لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق 180 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منگل کو جنرل ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی کانفرنس کی صدارت چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کی اجلاس کے دوران متعدد پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں کا بھی جامع انداز میں جائزہ لیا۔ اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں ہونیوالی پیشرفت سمیت ملک کی اندرونی اور بیرونی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ۔