قائد آباد، محبوط الحواس شخص نے ہتھوڑی کے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

منگل 3 مارچ 2015 19:20

قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) محبوط الحواس شخص نے ہتھوڑی سے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ چھوڑانے پر ماں اور بہن شدید زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی موضع شاہ والا کے رہائشی محنت کش سلطان وگ نے ہتھوڑی کے وار کر کے اپنی بیوی عالم خاتوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور چھوڑانے پر اپنی ماں بھاگ بھری اور بہن نذراں بی بی کو بھی زخمی کر دیا۔ ملزم کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اسکا دماغی توازن درست نہیں اور اس نے گھریلو ناچاقی پر یہ قدم اٹھایا۔ قائدآباد پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مقتولہ کی لاش پوسٹمارم کیلئے بھجوا دی گئی ہے۔