سجاول بائی پاس کے قریب بننے والے لنک روڈ کی ناقص تعمیر کے خلاف دیہاتیوں کا احتجاج

منگل 3 مارچ 2015 19:15

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سجاول بائی پاس کے قریب بننے والے لنک روڈ کی ناقص تعمیر کے خلاف دیہاتیوں نے احتجاج کیاہے ،سجاول پبلک پارک سے بائی پاس اور مچھاروگاؤں سے دودو جھنڈیل تک منظورشدہ چار کلومیٹر روڈ کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کیاجارہاہے دودوجھنڈیل کے دیہاتیوں نے میڈیاکو بتایاکہ مذکورہ لنک روڈ پر کئی دیہات آباد ہیں جن کے لئے منظور شدہ روڈ پر تعمیراتی کام شروع کیاگیاہے ،انہوں نے الزام عائد کیاکہ تعمیراتی کام میں انتہائی غلط کیاجارہاہے اور زیرتعمیر روڈ کا کافی حصہ ابھی سے خراب ہوگیاہے ، انہوں نے فوری طور مذکورہ روڈ کی درست تعمیر کا مطالبہ کیاہے ،

متعلقہ عنوان :