قائدآباد، ڈاکوؤں نے ناکہ بندی لگا کر ڈاکہ مسافر مین شاہراہ پر لٹتے رہے

منگل 3 مارچ 2015 18:57

قائدآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ڈاکوؤں نے ناکہ بندی لگا کر ڈاکہ مسافر مین شاہراہ پر لٹتے رہے۔ چار نقاب پوش مصلح ڈاکوؤں نے اوکھلی موہلہ کے قریب خوشاب روڈ پر سڑک پر پتھر رکھ کر گاڑیوں کو زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر لوٹتے رہے۔

(جاری ہے)

مسافروں عصمت اللہ‘ ظفر اللہ اور احسان اللہ نے بتایا کہ وہ میانوالی سے فیصل آباد جا رہے تھے کہ ان کی گاڑ ی کو زبردستی روک کر ڈاکوؤں نے 25 ہزار کی نقدی اور قیمتی موبائل چھین لئے اور ان سے پہلے ٹریکٹر ٹرالی ‘ ٹرک والے اور مختلف کاروں کو لوٹ چکے تھے۔ قائدآباد پولیس مصروف تفتیش ہے۔