چودھری شجاعت ،پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی ملتان پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد

منگل 3 مارچ 2015 18:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سینیٹر چودھری شجاعت حسین ،چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے ملتان پریس کلب کے نومنتخب صدر شکیل انجم، جنرل سیکرٹری مرزا ندیم اور دیگر نومنتخب عہدیداروں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے ارکان نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے نومنتخب تنظیم کو نہایت اعتماد کے ساتھ صحافیوں کے مسائل حل کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کو پاکستان مسلم لیگ کی قیادت نے ہمیشہ ترجیح دی، چودھری پرویزالٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں لاہور، اسلام آباد اور ملتان میں صحافی کالونیوں کے علاوہ بطور ڈپٹی وزیراعظم مختلف شہروں میں پریس کلب میں یوٹیلیٹی سٹورز بنائے اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔

متعلقہ عنوان :