ووٹ قومی امانت ہے اسے پیسوں کی خاطر فروخت کرنا اپنے ضمیرکا سودا کرنے کے مترادف ہے،پارٹی اور اس کے اصولوں کا تحفظ کارکنان کی اولین ذمہ داری ہے ، ووٹ کی خرید و فروخت کی لالچ میں آکر اپنی پارٹی سے بے وفائی نہیں کرنی چاہیے،

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمور سردار سورن سنگھ کی نمائندہ وفد سے گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 18:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اقلیتی اُمور سردار سورن سنگھ نے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور اسے پیسوں کی خاطر فروخت کرنا اپنے ضمیرکے سودا کرنے کا مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آج اپنے دفتر پشاور میں ضلع بونیر کے ایک نمائندہ وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ ووٹ کاغلط استعمال قانونی و اخلاقی جُرم ہے لہٰذا اسے اُس کے اہل اور حق دار امید وار کے حق میں ہی استعمال کرنا چاہےئے تاکہ حقیقی معنوں میں ملک میں جمہوری اقدار کا بول بالا ہو اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں ۔ سورن سنگھ نے معاشرے کے صاحب بصیرت طبقہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ کی اہمیت و حیثیت اُجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ووٹ کی خرید وفروخت جیسے قبیح جُرم پر قابو پایا جاسکے۔ سورن سنگھ نے مزید کہا کہ پارٹی اور اس کے اصولوں کا تحفظ کارکنان کی اولین ذمہ داری ہے لہٰذا ووٹ کی خرید و فروخت کی لالچ میں اکر اپنی پارٹی سے بے وفائی نہیں کرنی چاہےئے۔

متعلقہ عنوان :