حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صوبے میں مختلف مقامات پر چھ نیشنل پارکس تعمیر کررہی ہے ، پشاور میں 29ایکٹر اراضی پر جدید سہولیات سے آراستہ چٹریا گھر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ، جنگلات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق کا تقریب سے خطاب

منگل 3 مارچ 2015 18:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ، جنگلات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق نے کہا ہے کہ حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صوبے میں مختلف مقامات پر چھ نیشنل پارکس تعمیر کررہی ہے جبکہ پشاور میں 29ایکٹر اراضی پر جدید سہولیات سے آراستہ چٹریا گھر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے منگل کے روز وائلڈ لائف کے عالمی دن کی مناسبت سے پشاور میں منعقد ہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جبکہ اس موقع پر چیف کنزویٹر محکمہ جنگلی حیات مبارک علی شاہ ، چیف کنزویٹر ۔Iمحکمہ جنگلات ہاشم علی خان کے علاوہ محکمہ کے دیگر اعلیٰ افسران ، اہلکاروں سمیت ماہرین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے جنگلی حیات کے تحفظ اور بقا کے لئے کو شش کرنے پر زور دیا اور کہا کہ جنگلی حیات قدرتی ماحول کی بہتری میں کلیدی کردارادا کرتا ہے کیونکہ جنگلی حیات ہماری پہچان ہے اور ہمیں اس قیتمی آثاثے کو محفوظ بنانا ہے ۔

تقریب سے مہمان خصوصی سید محمد اشتیاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلی حیات کے بارے میں عوامی سطح پر شعور اُجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور محکمہ جنگلی حیات کے متعلقہ حکام عوام میں اس اثاثے کے تحفظ کے بار ے میں آگاہیپیدا کرنے میں اپنا موئثر کردار ادا کریں ۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سینٹ انتخابات کے فوری بعد ٹمبر مافیا کے خلاف پکڑ دھکڑ شروع کرے گی اور ٹمبر مافیا میں ملوث تقریباً242مطلوب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ حکومت پورے صوبے میں گرین پختونخوا کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کی غرض سے بلین ٹریز سونامی کے نام سے ایک عظیم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے پر گامز ن ہے جس کے تحت ایک ارب پودے لگا ئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :