چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) گگھ تھانہ نیلہ میں لین دین کے تنازع پر 40 سالہ شادی شدہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 17:39

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) قصبہ گگھ تھانہ نیلہ کے علاقے میں لین دین کے تنازعے پر 40 سالہ شادی شدہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔ نصرت کوثر کی جلی ہوئی لاش قصبہ تھنیل کمال کے قریب چار روز بعد ملی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصرت کوثر کو اُس کے داماد عبد المنان اور اُس کے بھائی ظفر اقبال نے پہلے اُسے قتل کیا اور پھر اُس کی لاش جلا کر ویران مقام پر پھینک دی۔ انسپکٹر ایس ایچ او فیصل منظور نے لاش کو قبضے میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال سے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد قتل کا مقدمہ دونوں ملزمان بھائیوں کے خلاف درج کر کے اُن کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دو روز قبل مقتولہ کی گمشدگی کی اطلاع اُس کے بیٹے واجد حسین نے تھانے میں درج کرائی تھی۔

متعلقہ عنوان :