اقلیتی برادری کے سیکورٹی اور بلدیاتی مسائل حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ، کمشنر کراچی
منگل 3 مارچ 2015 17:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کے سیکورٹی اور بلدیاتی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیحات ہیں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقلیتی برادری کی خدمات باقابل فراموش ہیں ، ان کی ملک سے وفاداری اور محبت پر کوئی شک و شہبات نہیں ، تعلیم اور طب کے شعبہ میں گرانقدار خدمات انجام دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ کی سربراھی میں اقلیتی برادری کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ، اس موقع پر سینئر نائب صدر آتم پرکاش ، ہیڈ منیارٹی سلیم مائیکل ایڈوکیٹ ، اور ڈائریکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی بھی موجود تھے ، کمشنر کراچی کو وفد نے وائی ایم سی اے ،مری ماتا مندر اور ہندو جیم خانہ کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور درخواست کی کہ جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کی خدمات کے پیش نظر کراچی کی کوئی شاہراہ یا پارک ان کے نام سے منسوب کیا جائے ، جسٹس ھیلپ لائن نے بتایاکہ وہ جلدہی جسٹس ریٹائرڈ بھگوان داس کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کرینگے ، کمشنر کراچی نے جسٹس ہیلپ لائن کی درخواست پر موقع پر ہی احکامات جاری کئے اور وفد کو اپنی اور حکومت کی جانب سے اقلیتی برادری کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گڈ گورننس ہر پاکستانی کیلئے ہے چاہے اسکا تعلق اکثر یتوں سے ہو یا اقلیتوں سے ، حکومت مذہبی تہواروں اور تقاریب کے مواقعوں پر سیکورٹی اور بلدایاتی امور کے حوالے سے جسطرح اکثر یتوں کیلئے انتظامات کرتی ہے اسی طرح اقلیتی برادری کیلئے بھی کرتی ہے ، وفد نے اس موقعہ پر تعاون کی یقین دہانی پر کمشنر کراچی اور حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ملکی ترقی اور امن کیلئے اقلیتی برادری کی جانب سے حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.