ڈیرہ ، درابن وکلاچی پولیس نے ہزاروں روپے مالیت کی افیون ،چرس کی بھاری مقدارقبضے میں لیکردوافرادکوگرفتارکرلیا

منگل 3 مارچ 2015 17:35

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) درابن وکلاچی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ہزاروں روپے مالیت کی افیون اورچرس کی بھاری مقدارقبضے میں لیکردوافرادکوگرفتارکرلیا‘مندھراں پل پرمقدمہ بازی کے تنازعے پردوافرادنے اپنے مخالف کوزدوکوب کرکے اسکی موٹرسائیکل کونقصان پہنچادیا‘صدرپولیس نے تین لاکھ روپے سے زائدکے جعلی چیک کامقدمہ افسرخان محسود کے خلاف درج کرلیا۔

اڈہ درابن خورداورکمبوہ شریف کے قریب ٹریفک کے حادثات میں دوافرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق درابن پولیس نے علاقہ کوٹ لالوکے قریب فیض اللہ شیرانی سے دوران تلاشی آدھاکلوچرس برآمدکرلی۔کلاچی پولیس نے کنوڑی پتن کے مقام پردوران تلاشی نجیب خان سے سات سوگرام افیون برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تھانہ صدرکی حدودمیں مندھراں پل کے قریب مقدمہ بازی کے تنازعے پررنگپورشمالی کے رہائشی کمال خان اوراسکے بھائی لعل خان نے ہارون سکنہ نیوبنوں چونگی کوروک کرزدوکوب کیا اوراسکے موٹرسائیکل کونقصان پہنچایا۔

صدرپولیس نے ہارون کی رپورٹ پراس واقعہ کامقدمہ دونوں بھائیوں کیخلاف درج کرلیا۔تھانہ صدرمیں انجم آبادکالونی کے حاجی پیردادمحسودنے رپورٹ درج کرائی ہے کہ افسرخان محسود نے اسکوقرض واپسی کے سلسلے میں تین لاکھ پندرہ ہزار250روپے کاجعلی چیک دیاہے۔درابن خورداڈہ کے قریب موٹرسائیکل اورفلائنگ کوچ کے تصادم میں موٹرسائیکل سوارآدم خان محسودسکنہ نائیویلہ زخمی ہوگیا۔اسی طرح کمبوہ شریف کے قریب موٹرسائیکل کی ٹکرسے صدیق سکنہ بگوانی شمالی زخمی ہوگیا۔پولیس نے دونوں واقعات کی الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :