مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں‘ وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری

منگل 3 مارچ 2015 17:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطہ میں امن ممکن نہیں‘منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے سیکرٹری خارجہ کی مذاکرات کے سلسلہ میں آمد خوش آئند ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے مذاکرات میں کافی راستے ہموار ہوں گے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ ہمیں مذاکرات سے زیادہ توقعات نہیں رکھنی چاہئیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں میرٹ اور تبدیلی کی باتیں کرنے والے آج ہارس ٹریڈنگ میں بری طرح پھنس گئے ہیں۔