اسلام آباد میں آئندہ صحافیوں کیلئے مختص کوٹہ پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی‘ پرویز رشید

منگل 3 مارچ 2015 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد سیکٹرز میں آئندہ صحافیوں کے لئے مختص کوٹہ پر پلاٹوں کی الاٹمنٹ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی‘ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جی 14 میں گیارہ صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کئے گئے۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے بتایا کہ جی۔

14 میں صحافیوں کیلئے مختص کوٹہ میں سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 11 صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کئے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ہاؤسنگ سکیموں میں کوٹہ کے مطابق صحافیوں کو پلاٹ دیئے جائیں گے۔ صحافیوں کیلئے تین فیصد کا کوٹہ مقرر ہے۔ نئے سیکٹرز اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے وقت یہ کوٹہ قواعد کے تحت دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے کسی صحافی کو پلاٹ الاٹ نہیں کیا ہمارے پاس جب پلاٹ ہوں گے تو کسی کمیٹی کے ذریعے فیصلے نہیں کئے جائیں گے‘ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے الاٹ کئے جائیں گے۔

ایوان بالا کو فراہم کئے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران جن صحافیوں پلاٹ الاٹ کئے گئے ان میں محمد رؤف کلاسرا‘ مالک محمد مالک‘ نذیر ناجی‘ محمد شعیب بھٹہ‘ عامر متین‘ محمد سجاد خان ترین‘ خلیق احمد خان کیانی‘ اینکر پرسن جاوید چوہدری‘ مجید افضل خان (ساجن خان) محمد اشرف اور محمد اسحاق چوہدری شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :