وزیر اعظم کی زیر صدارت نیو کلیئر پاور پرگرام سے متعلق اجلاس ‘ کے ٹو اور کے تھری پاور منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

منگل 3 مارچ 2015 17:27

وزیر اعظم کی زیر صدارت نیو کلیئر پاور پرگرام سے متعلق اجلاس ‘ کے ٹو ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے ایٹمی توانائی سمیت تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے۔بدھ کو یہاں وزیراعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت نیوکلیئر پاور پروگرام سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں کے ٹو اور کے تھری پاور منصوبوں کا جائزہ لیا گیااجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔

(جاری ہے)

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور ڈی جی اسٹریٹجک پلان ڈویژن نے شرکت کی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق اجلاس میں کراچی میں نیوکلیئر پاور کے تعمیر کئے جانے والے منصوبوں کے ٹو اور کے تھری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سٹریٹجک پلان ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم کو نیوکلیئر پاور پروجیکٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ان منصوبوں کیلئے فنڈ کا حصول وژن دو ہزار پچاس کے تحت حاصل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے نیوکلیئر توانائی سمیت دیگر تمام منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے۔