ہاشم آملہ اور فیف ڈو پلیسی نے دوسری وکٹ کیلئے رنز کی شراکت قائم کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا

منگل 3 مارچ 2015 16:51

ہاشم آملہ اور فیف ڈو پلیسی نے دوسری وکٹ کیلئے رنز کی شراکت قائم کر کے ..

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے بلے بازوں ہاشم آملہ اور فیف ڈو پلیسی نے آئرلینڈ کے خلاف دوسری وکٹ کیلئے رنز کی شراکت قائم کر کے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری وکٹ کی سب سے بڑی شراکت ہے۔اس سے قبل دوسری وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ جاک کیلس اور اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں ویسٹ انڈیز کی خلاف 170 رنز بنائے تھے۔