پی بی سی سی نے ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پہلی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ لیگ ملتوی

منگل 3 مارچ 2015 16:51

پی بی سی سی نے ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پہلی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ لیگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے ملک میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے پہلی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ لیگ ملتوی کر دی گئی۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق گوجرانوالہ بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے تعاون سے پہلی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 3 سے 8 مارچ تک گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور گجرات میں ایک ساتھ شروع ہونا تھا تاہم ملک میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے کونسل نے ایونٹ ملتوی کر دیا گیا۔ نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :