پنجاب حکومت نابینا افراد کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے اُن کے ساتھ ناروا سلوک مناسب نہیں‘ عابد حسین صدیقی

منگل 3 مارچ 2015 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نابینا افراد کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے اُن کے ساتھ ناروا سلوک مناسب نہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت معذور افراد کا سرکاری اداروں میں کوٹہ کو وضع کرے اور اُن کو ملازمت کے حصول کے لئے طریقہ کار کی اشاعت کرے تاکہ معذور افراد ملازمت کی حصول کے لئے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

یوں محسوس ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن اشرافیہ کو تحفظ فراہم کرنے اقتدار میں آئی ہے غریب آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکمرانوں کو من مانیاں نہیں کرنے دے گی اور ہر فورم پر عام آدمی کی آواز بلند کرے گی۔

متعلقہ عنوان :