خوشاب‘ کوچ کی رکشے کو ٹکر،3افراد جاں بحق،3شدید زخمی، اہل علاقہ نے کوچ کو آگ لگا دی

منگل 3 مارچ 2015 16:26

خوشاب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) خوشاب میں قائد آباد کے قریب کوچ کی رکشے کو ٹکر،3افراد جاں بحق،3شدید زخمی، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اہل علاقہ کا احتجاج، کوچ کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو خوشاب میں قائد آباد کے قریب تیز رفتار کوچ نے رکشے کو ٹکر مار دی ، جس سے رکشہ میں سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق وافعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ واقعہ پر اہل علاقہ نے کوچ کو گھیرے میں لے کرشدید احتجاج کیا، مسافروں کو نیچے اتار کر گاڑی کو آگ لگا دی جبکہ کوچ کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :