الیکشن کمیشن نے سینیٹ کیلئے پرسوں پولنگ کے دوران تمام ارکان اسمبلی پر موبائل فونز لانے پر پابندی عائد کردی

منگل 3 مارچ 2015 16:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے لئے پرسوں جمعرات کو پولنگ کے دوران تمام ارکان اسمبلی پر موبائل فونز کے استعمال اور ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی ، ارکان اسمبلی اپنے ساتھ کسی طرح کی کوئی الیکٹرانک ڈیوائس بھی نہیں لاسکیں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 226کے تحت سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری کے تحت ہوں گے، ریٹرننگ آفیسر یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بیلٹ پیپرز کی تصاویر نہ بنا سکے۔

ترجمان کے مطابق 5مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے موقع پر پولنگ کے دوران موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو کسی بھی قسم کی الیکٹرونک ڈیوائس ساتھ لانے پربھی پابندی عائد ہو گی۔