اب بھی وقت ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کے خاتمہ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر اس لعنت کا خاتمہ کیا جائے

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر افراسیاب خٹک کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 3 مارچ 2015 16:24

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ اب بھی وقت ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر اس لعنت کا خاتمہ کیا جائے ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں مزید اصلاحات کی گنجائش موجود ہے اور اس نظام میں سینیٹ کا اہم کردار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی اہمیت اس لئے بہت زیادہ ہے کیونکہ اس میں صوبوں کو برابر کی نمائندگی دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کے بعد 18 ویں آئینی ترمیم سب سے بڑی کامیابی ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔

متعلقہ عنوان :