Live Updates

اسلام آباد: پرویز رشید کو عمران خان پر الزامات لگانے کی تنخواہ ملتی ہے، پرویز رشید کے بیانات پر پی ٹی آئی کا رد عمل

منگل 3 مارچ 2015 16:23

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیانات کے رد عمل میں عمران خان کے بیانات بھی سامنے آ گئی ہیں عمران خان کے ترجمان عمر سر فراز چیمہ کا کہنا تھا کہ پرویز رشید کو پی ٹی آئی پر الزامات لگانے اور تنقید کرنے کی تنخواہ ملتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کا معاملہ بھی واحد پی ٹی آئی نے اٹھایا تھا پرویز رشید بتائیں کہ اسلام آباد اور پنجاب میں سیٹس کتنے میں دی ہیں، عمر چیمہ نے کہا کہ 22 ویں ترمیم پر حکومت کا اصلی چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے پی ٹی آئی سیاست کو کاروبار سمجھنے والوں کو بے نقاب کرتی رہے گی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات