بھارتی سیکریٹری خارجہ کی اعزاز چودھری ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات

منگل 3 مارچ 2015 16:22

بھارتی سیکریٹری خارجہ کی اعزاز چودھری ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ2015ء) بھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پاکستانی ہم منصب اعزا چودھری ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی سے ملاقات کی ہے ، پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کچھ دیر بعد مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر کی دفتر خارجہ آمد کے موقع پر پاکستانی ہم منصب اعزاز چوہدری نے ان کا استقبال کیا ۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر پاک بھارت مذاکرات کے دو دور ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ۔ مذاکرات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تمام تنازعات سمیت باہمی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سیاچن ، سرکریک ، جموں کشمیر ، اعتماد سازی کے اقدامات ، سکیورٹی اور تجارت سمیت تمام امور بھی زیر بحث آئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی سیکرٹری خارجہ مذاکرات کے پہلے دور کے بعد بھارتی ہائی کمیشن گئے ۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بھی الگ الگ ملاقات کی ۔ پاک بھارت سیکریٹری خارجہ کچھ دیر بعد مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ۔ جے شنکر وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے ۔ بھارتی سیکریٹری خارجہ وزیر اعظم نواز شریف کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی پیغام پہنچائیں گے ۔ اس سے قبل بھارتی سیکرٹری خارجہ وفد کے ہمراہ اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے جہاں ان کا پاکستانی حکام نے استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :