نا بینا افراد کا دھرنا اور احتجاج، اراکین کو اسمبلی کے اندر پہنچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑے

منگل 3 مارچ 2015 16:16

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) نا بینا افراد کے مال روڈ پر احتجاج اور پنجاب اسمبلی کے احاطے میں دھرنے کے باعث اراکین اسمبلی سمیت دیگر کو اسمبلی عمارت کے اندر داخلے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی سکیورٹی نے نا بینا افراد کے مال روڈ پر احتجاج اور اسمبلی احاطے میں دھرنے کی وجہ سے عام دنوں میں استعمال ہونیوالے مرکزی دروازے بند رکھے جسکی وجہ سے اراکین اسمبلی ،سٹاف اور صحافیوں سمیت دیگر کو پنجاب اسمبلی کی عمارت میں داخلے کیلئے متبادل راستہ اختیار کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :