سینیٹ انتخابات میں پرسوں ہونگے، سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں میں تیزی

منگل 3 مارچ 2015 16:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ، مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد سے سینیٹ کی سیٹ پر جماعت اسلامی سے تعاون مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں پرسوں( جمعرات ) کو ہوں گے ۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں میں بھی تیزی آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل ظفر اقبال جھگڑا نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلیفون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان سینٹ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ظفراقبال جھگڑا نے اسلام آباد کی سینیٹ کی سیٹ پر جماعت اسلامی سے تعاون مانگ لیا۔دوسری جانب امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اس پر غور کیا جائے گا اورپارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر مسلم لیگ (ن) کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :