فیصل آباد،بٹالہ کالونی میں حسینہ ڈاکو نے اپنے تین مسلح ڈاکوؤں کے ہمراہ ایک شہری کے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یر غمال بنا کرپورے گھر کا صفایا کر دیا

منگل 3 مارچ 2015 16:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) بٹالہ کالونی میں حسینہ ڈاکو نے اپنے تین مسلح ڈاکوؤں کے ہمراہ ایک شہری کے گھر میں داخل ہوکر اہلخانہ کو یر غمال بنا کرپورے گھر کا صفایا کر دیا ، جبکہ تھانہ رضا آباد کے علاقہ نڑوالا روڈ پرواقع الیکڑونکس کی دوکان سے چور ایل سی ڈیز سمیت ڈیڑھ لاکھ روپے کا سامان لے گئے تفصیلات کے مطابق تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ربانی کالونی گلی نمبر پانچ میں خاتون سمیت چار مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اشفاق کے گھر داخل ہو ئے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر تین لاکھ روپے نقدی ، چھ تولے طلائی زیورات ، موبائل فونز و قیمتی سامان چھین کر لے گئے ، پولیس تا حال ڈاکوؤں کا سراغ نہ لگا سکی۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ رضاآباد کے علاقہ نڑوالا رضاآباد چوک میں واقع نذیر الیکٹرونکس کے رات کو نامعلوم چور تالے کاٹ کرچار عددقیمتی ایل سی ڈی اوردیگر سامان جس کی مالیت ڈیرھ لاکھ روپے بتائی جاتی ہے لے کر فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :