وزیر اعظم تین روزہ دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے ،ترجمان دفترخارجہ

منگل 3 مارچ 2015 16:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کل(بدھ) کو تین روزہ دورے پراعلیٰ وفد کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے ،وزیر اعظم دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد االعزیز کی دعوت پر وزیر اعظم نواز شریف کل(بدھ) کو تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور طارق فاطمی سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ جائیگا ۔وزیر اعظم نواز شریف اپنے دورہ کے دوران سعودی عرب کے شاہ سلمان بن العزیز سے سے ملاقات کریں گے اور عمرہ کی ادائیگی بھی کریں گے

متعلقہ عنوان :