اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات سے متعلق در خواستوں کی سماعت ، وزیر اعظم کو توہین عدالت نوٹس بھیجا جائے گا

منگل 3 مارچ 2015 15:31

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 مارچ 2015 ء) : سپریم کورٹ میں تین رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق در خواستوں کی سماعت کی جس میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے انتخابات میں تاخیر پر شدید بر ہمی کا اظہار کیا.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ سب مذاق بن چکا ہے کنٹونمنٹ میں 17 سال سے انتخابات نہیں کروائے گئے س کے لیے وزیر اعظم کو توہین عدالت نوٹس جاری کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل آپ کیا کر رہے ہیں ہمیں سمجھ نہیں آ رہا جب نوٹس جاری ہو گا تو جواب دے دیا، اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لئے بل اسمبلی میں پیش کر دی ہے، جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا ہمارا حکم تھا کہ ایک ہفتے میں انتخابات کروائے جائیں حکم کی تعمیل نہ کرنا توہین عدالت نوٹس کے لیے کافی ہے.

وزیر اعظم کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے کے لیے درخواست دی گئی ہے جس پر عدالت نے درخواست پر سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا ہے.