جب تک جوڈیشل کمیشن قائم نہیں ہو تا اسمبلیوں میں واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا‘ اگر حکو مت نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم نہ کیا تو ہم ایک بار پھر سڑکوں پر آکر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کرنے کو تیار ہے اور احتجاجی دھر نہ بھی دے سکتے ہیں

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید کی میڈیا سے گفتگو

منگل 3 مارچ 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے کہا ہے کہ جب تک دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم نہیں ہو تا اسمبلیوں میں واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا‘(ن) لیگ عوام کے ووٹوں سے نہیں دھاندلی سے اقتدار میں آئی ہے اور ہم دھاندلی کر نیوالوں کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں جو بالکل جائز ہے ‘(ن) لیگ کی حکو مت نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے سمیت عوام سے کیے جانیوالا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا صرف نئے وعدے کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں محمو دالر شید نے کہا کہ ہم نے اسمبلی رکنیت سے استعفے دے دےئے ہیں اور قومی اسمبلی کے ساتھ ہم سندھ اسمبلی سے بھی باہر آچکے ہیں اور جب تک حکو مت عام انتخابات میں ہونیوالی بدتر ین دھاندلی کی تحقیقات کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن قائم نہیں کر یگی اس وقت تک ہم استعفے واپس لیں گے اور نہ ہی کسی اسمبلی میں جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر حکو مت نے دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم نہ کیا تو ہم ایک بار پھر سڑکوں پر آکر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج کرنے کو تیار ہے اور احتجاجی دھر نہ بھی دے سکتے ہیں ۔