عظیم بلے بازانضمام الحق 45برس کے ہو گئے

منگل 3 مارچ 2015 15:08

عظیم بلے بازانضمام الحق 45برس کے ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورعظیم بلے بازانضمام الحق 45برس کے ہو گئے ۔سوشل میڈیا کے مطابق انضمام الحق 3مارچ 1970ء کوملتان میں پیدا ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیرکاآغاز4جنوری1992ء کوانگلینڈکیخلاف برمنگھم کے مقام پرکیااورآخری ٹیسٹ 8اکتوبر2007ء کوجنوبی افریقہ کے خلاف لاہورمیں کھیلا۔انہوں نے اپنے ون ڈے کیرئیرکوآغاز22نومبر1991ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف لاہور میں کیا اور آخری ون ڈے میچ 21مارچ2007ء کوزمباوے کے خلاف کنگسٹن میں کھیلا۔انضمام الحق نے پاکستان کی قومی ٹیم،ایشین الیون،آئی سی سی ورلڈالیون،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی،نیشنل بنک آف پاکستان اوریوبی ایل کی نمائندگی کی ہے۔