ماہرین کا زرعی مصنوعات اورمشینری سے ٹیکسز ہٹانے کا مطالبہ

منگل 3 مارچ 2015 14:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)زرعی ماہرین نے حکومت سے زرعی مصنوعات اور مشینری سے جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کا کہنا ہے پاکستانی معیشت کی ترقی اور زرعی شعبے سے بہتر نتائج کے حصول کیلئے زرعی مصنوعات اور مشینری پرعائد انکم ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کو ختم کیا جائے، پاکستانی کاشتکاروں کو کھاد، بیج، کیڑے مار ادویہ اور مشینری پر بھاری ٹیکسز ادا کرنے پڑتے ہیں، دیگر ممالک خصوصا بھارت اپنے کسانوں کو بہترین سبسڈیز فراہم کرکے عالمی مارکیٹ میں بھارتی مصنوعات کی جگہ مستحکم کررہا ہے، زرعی ماہرین نے حکومت سے کسانوں کو مراعات دینے اور کسان دوست پالسیاں بنانے کا مطالبہ کیا۔