ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد بڑھ گئی ، حجم تیرہ لاکھ بیلز زائد رہا

منگل 3 مارچ 2015 14:59

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء )ملکی منڈیوں میں روئی کی آمد بڑھ گئی ، گزشتہ سیزن کے اِسی عرصے کے مقابلے میں حجم تیرہ لاکھ بیلز زائد رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کے اعدادو شمار کے مطابق ملک میں روئی کی آمد ایک کروڑ سینتالیس لاکھ بیلز رہی۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی سیزن میں پیداوار ایک کروڑ تینتیس لاکھ بیلز تھی۔ ٹیکسٹائل ملز نے ایک کروڑ بتیس لاکھ بیلز خریدیں۔ اِس عرصے میں چار لاکھ ستر ہزار بیلز دیگر ممالک برآمد کی گئی ، ملک میں اس وقت 156 جننگ فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔