پھلوں اور سبزیوں کی درآمد کے 60 سے 70 لاکھ ڈالرز کے سودے کر لئے گئے

منگل 3 مارچ 2015 14:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) ایکسپو پاکستان کراچی میں شرکت کیلئے آنے والے ساؤتھ امریکہ اور افریقی ممالک کے درآمد کنندگان نے پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی درآمد کے 60 سے 70 لاکھ ڈالرز کے سودے کر لئے جبکہ پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کیلئے نئی مارکیٹیں ملنے کے بھی آثار پیدا ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آل پاکستان فروٹس اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز، ایکسپورٹر، مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین وسرپرست اعلیٰ وحیداحمدنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسپو پاکستان میں بیرون ممالک سے آنے والے تجارتی وفود نے فروٹس اینڈ ویجیٹیبل پویلین کا دورہ کیا اور پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کے معیار کو سراہا، اگر حکومت اس طرز کی ایکسپو مزید منعقد کرے تو یقیناً ہمیں نئی نئی مارکیٹیں دستیاب ہونگی اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :