محمد ارشد اور محمد اکرم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سیلز ٹیکس کے 15کروڑ روپے کی ریکوری کے بعدپانچ کروڑ روپے کی زرضمانت اور چار کروڑ روپے مزید ایف بی آر کو ادا کرانے پر ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

منگل 3 مارچ 2015 14:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس منظور احمد ملک نے پاکستان کی ایک معروف کمپنی GMSAجمسا کے ڈائریکٹرز محمد ارشد اور محمد اکرم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سیلز ٹیکس کے 15کروڑ روپے کی ریکوری کے بعدپانچ کروڑ روپے کی زرضمانت اور چار کروڑ روپے مزید ایف بی آر کو ادا کرانے پر ضمانت منظور کرکے ان کی رہائی کا حکم دیاہے۔

۔

(جاری ہے)

ایف بی آرفیصل آباد کے ترجمان اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء کوبتایا کمشنرسیلزٹیکس ناصر خان نے GMSAجمسا کمپنی کے ڈائریکٹرز محمد ارشد اور محمد اکرم کے سیلز ٹیکس ڈیفالٹرز مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا تھا۔ جن سے ریکوری کیلئیلاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس منظور احمد ملک کی عدالت میں سیلز ٹیکس کا کیس دائر کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر میں سیلز ٹیکس کی مدمیں15کروڑ روپے کی ریکوری کی پہلے مثال نہیں ملتی۔

متعلقہ عنوان :