نامور شخصیات کی آوازوں کو محفوظ کرنے والے لطف اللہ خان کی تیسری برسی منائی گئی

منگل 3 مارچ 2015 14:36

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء)نامور شخصیات کی آوازوں کو محفوظ کرنے والے لطف اللہ خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے۔لطف اللہ خان وہ ہیں جنہوں نے اپنے وائس ریکارڈنگ کے شوق کی بھرپور تسکین کی، جو چاہا وہ کرلیا اور ایسا ممکن ہوا۔ ان کی لگن اور انتھک محنت سے، سیاست، مزہب، ادب و ثقافت، موسیقی ، کھیل سمیت کوئی شعبہ ایسا نہیں جیس کی قد آور شخصیات کی آوازیں لطف اللہ خان نے محفوظ نہ کی ہو۔

لطف اللہ خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے۔

(جاری ہے)

اک ڈر سا تھا کہ آوازوں کے اس خزانے کا کیا ہوگا جب وہ نہیں ہوں گے، لیکن خوشگوار حیرت ہوئی جب دیکھا کہ یہ خزانہ اسی طرح محفوظ ہے جیسا کود لطف اللہ خان نے رکھا تھا اور رکھنا چاہتے تھے جو نایاب آوازیں بہترین حالت میں یہاں موجود ہیں دنیا میں شاید ہی کسی اور جگہ پر ہو۔ زاہدہ لطف اللہ نے تو اپنے شوہر کی طرح اس کی بھرپور حفاظت کی ہے۔ تاہم یہ سب کچھ فرد واحد کی ہی کاوشیں ہیں۔ بدلتی دنیا میں ان نایاب آوازوں کے لیے فرد واحد کی نہیں ادارے کی ضرورت ہے جو لطف اللہ خان کے اس گرانقدر کام کو زاہدہ لطف اللہ کے ساتھ مل کر ہمیشہ کے لیے محفوظ بناسکے۔