کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65ہزار 772 ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی

منگل 3 مارچ 2015 14:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03مارچ۔2015ء) کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65ہزار 772 ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 41ہزار 964ٹن درآمدی کارگو اور 23 ہزار 808ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔ منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 5 ہزار 43ٹن بلک کارگو، 12ہزار 522ٹن خشک کارگو 29ہزار 442ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں 23ہزار 808ٹن خشک کارگو اور 850ٹن بلک کارگو شامل تھا۔

(جاری ہے)

کراچی بندرگاہ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہینڈلنگ کئے گئے درآمدات میں 7ہزار 291ٹن کنٹینرائزڈ کارگو، 188ٹن بلک کارگو، 2ہزار 714ٹن فرٹیلائزر اور 2ہزار 329ٹن پام کرنیل جبکہ درآمدات میں 22 ہزار 958ٹن کنٹینرائزڈ کارگو اور 850ٹن سیمنٹ شامل ہے۔ اس دوران بندرگاہ پر 2جہاز لنگر انداز ہوئے اور 2جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 7جہازوں کی آمد اور 4 جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :